غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں 42 فلسطینی شہید ہوئے۔
فلسطینی حکام نے تصدیق کی کہ جنگ بندی کا معاہدہ دوبارہ نافذ کر دیا گیا ہے۔
مصر، ترکی، قطر اور امریکا نے ثالثی کر کے معاہدے میں مدد کی۔
اسرائیلی فوج نے حماس کے اہداف پر 120 راکٹ داغے، لیکن عام شہری بھی نشانہ بنے۔
خاص طور پر خان یونس کے شمال مغربی علاقے میں شہری آبادی کو شدید نقصان پہنچا۔
حماس نے اسرائیل کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض جنگ دوبارہ شروع کرنے کا بہانہ ہے۔
10 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں غزہ میں شہداء کی تعداد 98 تک پہنچ گئی۔
قابض فوج نے تازہ حملوں کے بعد اعلان کیا کہ غزہ میں دوبارہ جنگ بندی نافذ ہو چکی ہے۔






