علیمہ خان کی عدم پیشی پر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

0
283

راولپنڈی: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمات کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی۔ علیمہ خان سمیت 11 ملزمان نامزد تھے جن میں سے 10 عدالت میں پیش ہو گئے۔

استغاثہ کے 5 گواہان بھی مالِ مقدمہ کے ہمراہ پیش ہوئے، تاہم علیمہ خان عدم حاضری کے باعث ایک بار پھر طلبی سے غیر حاضر رہیں۔

عدالت نے ضامن عمر شریف کے بھی ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے دونوں کو 22 اکتوبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ضامن کی جائیداد کی دستاویزات کی تصدیق کے لیے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو بھی ہدایت جاری کر دی۔

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے مؤقف اپنایا کہ ملزمہ جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے گریز کر رہی ہیں اور اس رویے سے مقدمے میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا