وزیراعظم کی پاور ڈویژن کو صنعتی و زرعی بجلی پالیسی تیار کرنے کی ہدایت

0
452

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی صنعتی پیداوار میں اضافے کیلئے پاور ڈویژن کو جامع اور مؤثر پالیسی سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پاور ڈویژن کے اصلاحاتی ایجنڈے اور بجلی کی پیداوار پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بجلی کے مؤثر استعمال اور اصلاحات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

شہباز شریف نے ہدایت دی کہ بجلی کی بہتر تقسیم اور استعمال کے ذریعے صنعتی اور زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کی جائے۔

انہوں نے سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کی سہولت کیلئے بھی قابلِ عمل سفارشات تیار کرنے کا حکم دیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صنعت اور زراعت کو سہولت دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور بجلی کا مؤثر استعمال ترقی کا راستہ ہموار کرے گا۔

اجلاس میں وفاقی وزرا اویس لغاری، عطا تارڑ، احد چیمہ، مشیر ہارون اختر اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا