کچے کے درجنوں ڈاکو ہتھیار ڈالنے کو تیار

0
392

کراچی: صدر مملکت آصف علی زرداری کی سندھ کے کچہ ایریا میں قیامِ امن سے متعلق اجلاس کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، جرائم میں ملوث درجنوں مبینہ ملزمان اور ڈاکو سرینڈر کرنے کو تیار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق مبینہ ڈاکو ہتھیار ڈالنے اور مجرمانہ سرگرمیوں سے کنارہ کشی پر آمادہ ہیں۔ سندھ کابینہ نے رواں ماہ ہی مجرمانہ سرگرمیاں ترک کرنے والے ڈاکوؤں کے لیے پالیسی کی منظوری دی تھی۔

پہلے مرحلے میں لاڑکانہ ڈویژن کے کچہ ایریا کے مبینہ ڈاکو سرینڈر کرنے کو تیار ہوئے ہیں، جن میں خطرناک مبینہ ڈاکو بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہتھیار ڈالنے والوں میں کچھ ایسے ڈاکو بھی ہیں جن کے سر کی قیمت مقرر تھی۔ غیر مسلح ہونے والے مبینہ ڈاکوؤں کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں 45 سے زائد ڈاکو ہتھیار ڈالنے کو تیار ہیں۔ حکومت ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں کے بچوں اور اہلِ خانہ کے لیے باعزت روزگار کا انتظام کرے گی۔

سرینڈر کرنے والے مبینہ ڈاکوؤں کے اہلِ خانہ کو آسان قرضے، کاروبار اور آمدن کے ذرائع فراہم کیے جائیں گے۔ پالیسی کے مطابق سندھ حکومت کچہ ایریا میں صحت، تعلیم اور بنیادی انفراسٹرکچر کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا