فضا میں امریکی طیارے سے خلائی ملبہ ٹکرا گیا؛ ہنگامی لینڈنگ

0
116

یونائیٹڈ ایئرلائنز کی ڈینور سے لاس اینجلس جانے والی پرواز کو ہنگامی طور پر سالٹ لیک سٹی اتارنا پڑا، جب پائلٹ نے شبہ ظاہر کیا کہ طیارے سے خلائی ملبہ ٹکرایا ہے۔

بوئنگ 737 کی فلائٹ 1093 پر 140 مسافر سوار تھے اور 36 ہزار فٹ کی بلندی پر اچانک زور دار جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پائلٹ نے کنٹرول سنبھال کر طیارہ محفوظ طور پر اتار لیا، جبکہ معاون پائلٹ معمولی زخمی ہوا۔

لینڈنگ کے بعد کاک پٹ کی شیشے میں دراڑیں اور اندر شیشے کے ٹکڑے پائے گئے۔ پائلٹ نے بتایا کہ ٹکرانے والی چیز خلا سے آنے والی لگتی تھی۔

ہوابازی ماہرین نے کہا ہے کہ خلائی ملبے سے طیارہ ٹکرانے کا امکان انتہائی کم، یعنی ایک کھرب میں ایک ہے۔ ماہرین کے مطابق ممکنہ وجوہات میں برفانی ٹکڑا، چھوٹا شہابی پتھر یا کوئی نامعلوم فضائی شے شامل ہو سکتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا