ویمنز ورلڈ کپ: سری لنکا نے بنگلادیش کو ہرا کر جیت کا مزا چکھ لیا

0
212

ممبئی:ویمنز ورلڈ کپ میں سری لنکا نے پہلی فتح اپنے نام کرتے ہوئے بنگلادیش کو 7 رنز سے شکست دے دی۔

203 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 195 رنز بنا سکی۔ کپتان نگار سلطانہ نے 77 اور شرمین اختر نے 64 رنز کی اننگز کھیلیں، مگر ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکیں۔

سری لنکا کی جانب سے چماری نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ حسینہ پریرا کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 48.4 اوورز میں 202 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ حسینہ پریرا نے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، چماری اتھاپتو نے 46 اور نکلشیکا سلوا نے 37 رنز بنائے، جبکہ دیگر بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکیں۔

بنگلادیش کی جانب سے شورنا اختر نے تین وکٹیں حاصل کیں اور رابعہ خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا