لکسمبرگ: یورپی یونین نے 2027 کے آخر تک روسی گیس کی درآمدات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یورپی توانائی وزرا نے مرحلہ وار پائپ لائن اور مائع گیس کی درآمد روکنے کی منظوری دی۔
یورپی کمیشن کے مطابق 2026 سے روس کے ساتھ نئی گیس ڈیلز پر پابندی لگے گی، تاہم حتمی منظوری یورپی پارلیمنٹ دے گی۔ 27 میں سے 25 ممالک نے حمایت کی جبکہ ہنگری اور سلوواکیہ نے مخالفت کی۔
نئے ضوابط کے تحت مختصر مدتی معاہدے جون 2026 تک اور طویل المدتی ڈیلز جنوری 2028 تک ختم کی جائیں گی۔
دریں اثنا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے روسی تیل کی خریداری نہ روکی تو اسے بھاری ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔






