راولپنڈی: آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر 28 اکتوبر کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا گیا
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا، فائن آٹے کی 80 کلو بوری 11 ہزار 700 روپے سے تجاوز کر گئی جبکہ لال آٹے کی بوری 10 ہزار 500 روپے سے اوپر پہنچ گئی
قیمتوں میں اضافے کے بعد نان کی قیمت 30 روپے سے بڑھا کر 35 روپے اور روغنی نان 50 روپے سے بڑھا کر 60 روپے کردیا گیا ہے
نان بائی ایسوسی ایشن نے مہنگے آٹے کے خلاف 28 اکتوبر کو تندور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا
ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ انہیں مہنگا آٹا خرید کر سستی روٹی فروخت کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے جبکہ آٹا مافیا کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی
نان بائی ایسوسی ایشن نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے بھاری جرمانے اور گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔






