کسانوں کیلئے 55 ارب کے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان

0
369

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کسانوں کے لیے 55 ارب روپے کے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے گندم کی فی من امدادی قیمت 3500 روپے مقرر کر دی۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت فصل 2025-26 کے دوران 8 سے 12 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس پیکیج کے تحت چھوٹے کاشتکاروں کو فی ایکڑ ایک بوری ڈی اے پی اور دو بوریاں یوریا کھاد فراہم کی جائیں گی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت نے 4000 روپے فی من قیمت کی سفارش کی تھی، مگر کسانوں کو فوری ریلیف دینے کے لیے وفاقی سطح پر طے شدہ 3500 روپے کی قیمت قبول کی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کو بروقت اور شفاف خریداری کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ زرعی آمدنی پر سہ گنا ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مؤخر کر دی گئی ہے اور پرانی 15 فیصد شرح بحال رہے گی۔ ان کے مطابق یہ اقدامات کسانوں کو بڑھتے ہوئے اخراجات سے ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا