حکومت کا آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیکس ہدف میں 150 ارب روپے کمی پر اتفاق

0
302

اسلام آباد: حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ ٹیکس ہدف میں 150 ارب روپے کی کمی پر اتفاق کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بتایا کہ ٹیکس ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے سے کم کر کے 13 ہزار 981 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ ٹیکس ہدف میں مزید کمی کے لیے سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات پر عالمی سطح کی تصدیق شدہ رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ جی ڈی پی میں نمو 3.5 فیصد ہوگی اور ٹیکس جی ڈی پی کے لحاظ سے 11 فیصد حاصل کرنا ہو گا، جبکہ رواں مالی سال میں ملکی پیداوار کا ہدف ایک لاکھ 29 ہزار ارب روپے تک بھی پہنچنا ممکن نہیں ہوگا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نئے مالی سال کے ڈرافٹ میں معیشتی فریم ورک میں تبدیلی پر بھی آئی ایم ایف سے اتفاق کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی وصولی پر نئی کنٹری رپورٹ میں تمام بنچ مارک شامل کیے جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا