لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر، فضا آج بھی مضر صحت

0
302

لاہور: لاہور کی فضا آج بھی شدید آلودہ اور مضر صحت ہے، اور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں فضائی آلودگی میں خطرناک اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے۔ شہری سانس اور معدے کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، جبکہ بچوں میں نزلہ، زکام اور کھانسی کی شکایات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

لاہور کا فضائی معیار انڈیکس 253 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ صبح سات بجے سے قبل لاہور کے برکی روڈ کے علاقے میں فضائی معیار انڈیکس 485 تک پہنچ گیا۔

لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں کی فضا بھی انتہائی مضر صحت ہے۔ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دوسرے، جبکہ عراق کا دارالحکومت بغداد تیسرے نمبر پر ہے۔

فضائی معیار انڈیکس کے مطابق کراچی 181 کے ساتھ چوتھے اور بھارتی شہر کلکتہ پانچویں نمبر پر ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا