اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی سے متعلق فیصلے پر غور کرنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کابینہ کو ٹی ایل پی سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دے گی۔
اجلاس میں ملک کی اقتصادی اور سیاسی صورت حال پر بھی جائزہ لیا جائے گا، جبکہ افغانستان کے ساتھ حالیہ سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورتحال بھی زیرغور آئے گی۔ وزیر دفاع اجلاس میں افغانستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر بریفنگ دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ای سی سی اور کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق بھی متوقع ہے۔






