اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ صنعتی اور زرعی شعبے کو دی جانے والی اضافی بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ صنعتی شعبے کو 34 روپے فی یونٹ اور زرعی شعبے کو 38 روپے فی یونٹ ملنے والی بجلی کی قیمت کم کر کے 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ کر دی گئی ہے۔
اویس لغاری نے کہا کہ سات ہزار میگاواٹ اضافی بجلی موجود تھی، جسے صنعت اور زراعت کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ یہ شعبے ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے صارفین کی بجلی کی اوسط قیمت میں واضح کمی آئے گی۔
زرعی صارفین کو اضافی 100 یونٹس پر فی یونٹ 7 روپے اور صنعتی صارفین کو اضافی 1000 یونٹس پر 5 روپے تک رعایت ملے گی۔
وزیر توانائی نے مزید کہا کہ حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر رہی ہے، اس اقدام سے صنعتی پیداوار اور زرعی ترقی میں اضافہ ہوگا اور معیشت مضبوط ہوگی۔






