جمادی الاول 1447 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے زونل کمیٹیوں کے اجلاس آج

0
225

اسلام آباد: جمادی الاول 1447 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس آج منعقد ہوں گے۔

مرکزی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارتِ مذہبی امور کے کوہسار بلاک، اسلام آباد میں ہوگا۔ دیگر زونل کمیٹیوں کے اجلاس تمام صوبائی دارالحکومتوں میں بیک وقت منعقد کیے جائیں گے تاکہ چاند کی رویت کے شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔

چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی، جو مختلف زونل کمیٹیوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کی روشنی میں فیصلہ کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا