مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، تین افراد جاں بحق، ایک زخمی

0
256

کوئٹہ: مکران کوسٹل ہائی وے کے علاقے دلتوس کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق اورماڑہ سے کراچی جانے والا ٹریلر بریک فیل ہونے اور تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کیا گیا۔

جاں بحق افراد کی شناخت مدثر ولد خان بہادر اور محمد یوسف ولد بادشاہواز کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ ایک کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ زخمی شخص کی شناخت سید ملک کے نام سے کی گئی ہے۔ تمام افراد کا تعلق کراچی سے بتایا جا رہا ہے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد مقامی انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا