ٹی ایل پی سیاسی جماعت نہیں، ایک خطرناک مائنڈسیٹ ہے:عظمیٰ بخاری

0
334

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک “مائنڈسیٹ” ہے، اور اس کے خلاف مؤثر جنگ لڑنی ہوگی۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی نہ مذہبی جماعت ہے اور نہ سیاسی، بلکہ ایک پروجیکٹ کی طرح کام کرتی ہے۔ جب یہ گروپ باہر نکلتا ہے تو خونریزی اور قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے، اور اس کا ریکارڈ ریاست پر دباؤ ڈالنے کا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ماضی میں بھی جب سیاسی جماعتوں پر پابندیاں لگیں تو وہ بعد میں کسی اور نام یا شکل میں دوبارہ ابھرتی رہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ایسے گروہوں کے مدارس اور مساجد کو معتدل حلقوں جیسے اہلِ سنت والجماعت کے حوالے کیا جانا چاہیے تاکہ مذہب کے نام پر قتل اور دہشت کے فتوے روکنے میں مدد ملے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ریاست کو گزشتہ دور میں خود مختارانہ فیصلے کرنا پڑے، اور اب فتنہ انگیز گروہوں کے خلاف اصلاحی اقدامات اور واضح پالیسی پر عملدرآمد کے ذریعے ماضی کی غلطیوں کو درست کرنے کا موقع موجود ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا