لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر، کراچی چوتھے نمبر پر

0
314

لاہور: فضائی آلودگی کے عالمی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ایک مرتبہ پھر پہلے نمبر پر آگیا، جبکہ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی چوتھے نمبر پر رہا۔ صبح تقریباً ساڑھے 9 بجے لاہور میں ایئر کوالٹی 312 ریکارڈ کی گئی، جب کہ لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں ایئر کوالٹی انڈیکس 589 تک پہنچ گیا۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی فضائی معیار خراب رہا، چک جھمرہ میں 664، فیصل آباد میں 579، رائیونڈ میں 470، قصور میں 439 اور پتوکی میں 362 ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین ماحولیات نے خبردار کیا کہ یہ سطح انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے، خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ سموگ کاروبارِ زندگی اور روزمرہ امور پر شدید اثر ڈال سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت اینٹی اسموگ گن کا استعمال کر رہی ہے اور فضائی آلودگی کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پہلی بار پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے، اینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا گیا ہے، اور پورے پنجاب کے لیے سموگ وار روم قائم کیا گیا ہے۔ ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے تاکہ کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع دی جا سکے۔

دوسری جانب، سموگ کی وجہ سے پنجاب بھر میں سانس کی بیماریاں بڑھ گئی ہیں اور ہسپتالوں میں گلے، ناک اور چھاتی کے مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے، جس سے خاص طور پر بچے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا