لندن: انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں ایک خاتون کو سڑک پر بچی ہوئی کافی نالی میں پھینکنے پر بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون بس اسٹاپ پر کھڑی کافی پی رہی تھیں کہ بچی ہوئی کافی کا کپ سڑک کنارے بہتی نالی میں انڈیل دیا۔ پولیس افسران نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں ماحولیاتی تحفظ ایکٹ کے تحت 150 پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا۔
برطانوی قانون کے مطابق سڑکوں پر یا نالیوں میں کسی بھی قسم کا کچرا یا سیال پھینکنا قابلِ سزا جرم ہے۔ بعد ازاں کونسل نے معاملے کو معمولی قرار دیتے ہوئے خاتون کا جرمانہ معاف کر دیا، جبکہ خاتون نے آئندہ غلطی نہ دہرانے کی یقین دہانی کرائی۔






