پتوکی:پتوکی کے علاقے حبیب آباد میں شہری کو میڈم نور جہاں کا مشہور گانا اونچی آواز میں سننے پر گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق شہری دکان میں گانا ’’ویکھ وے دن چڑھیا کہ نہیں‘‘ اونچی آواز میں چلا رہا تھا۔ اہلِ علاقہ نے شور اور لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال کی شکایات درج کروائیں، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا۔
پتوکی پولیس کے مطابق شہری کے خلاف سکونِ عامہ میں خلل ڈالنے اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تھانہ صدر پتوکی نے ملزم کو حراست میں لے کر مزید کارروائی کا آغاز کر دیا۔






