پارک میں گھومنے گئے شخص کے ہاتھ قیمتی ہیرا لگ گیا

0
312

واشنگٹن: امریکی ریاست آرکنساس میں واقع کریٹر آف ڈائمنڈ اسٹیٹ پارک میں سیر کے دوران ایک شہری کے ہاتھ 2.71 قیراط وزنی سفید ہیرا لگ گیا۔

رپورٹس کے مطابق ریاست انڈیانا کے شہر پاؤلی سے تعلق رکھنے والے ڈیوی وائٹ اپنی اہلیہ کے ہمراہ طویل سفر پر نکلے تھے اور پارک میں دو روز قیام کیا۔ وہ اس قدرتی مقام سے اس قدر محظوظ ہوئے کہ واپسی پر دوبارہ وہاں آنے کا فیصلہ کیا۔

ڈیوی وائٹ نے بتایا کہ دوسرے دورے پر انہوں نے کچھ اسکرینز خریدیں اور اہلیہ کے ہمراہ کینیری ہِل کے علاقے میں پتھروں کی تلاش شروع کی۔ دورانِ کھدائی ایک مقامی شخص نے انہیں قیمتی پتھروں کی شناخت کے طریقے بتائے۔

ان کے مطابق بیلچے میں چمکتی ہوئی شے دیکھ کر اندازہ ہوا کہ یہ عام پتھر نہیں، بلکہ کسی قیمتی چیز کا ٹکڑا ہے۔ بعد ازاں جوہری نے تصدیق کی کہ وہ ایک نایاب سفید ہیرا ہے، جس کا وزن 2.71 قیراط ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا