لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔
اداکارہ حرا مانی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تصاویر اور روزمرہ کی سرگرمیاں شیئر کرتی رہتی ہیں، جنہیں لاکھوں مداح فالو کرتے ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے ساڑھی میں نیا فوٹوشوٹ شیئر کیا جس پر بعض صارفین نے ان کے لباس کو نامناسب اور حد سے زیادہ بولڈ قرار دیا۔
کچھ صارفین نے انہیں مشورہ دیا کہ عوامی شخصیات کو محتاط رہنا چاہیے، جبکہ دیگر نے کہا کہ فنکاروں کو اپنی پسند کے مطابق کام کرنے کی آزادی حاصل ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی حرا مانی کے فوٹوشوٹ پر تنقید ہو چکی ہے، تاہم اداکارہ عام طور پر ایسی تنقید کا جواب نہیں دیتیں۔






