غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے سپرد کرنے پر اتفاق

0
411

غزہ: حماس کی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ مختلف فلسطینی دھڑوں نے جنگ کے بعد غزہ کا انتظام ایک ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ فیصلہ حماس کی جانب سے بلائے گئے فلسطینی تنظیموں کے اجلاس کے بعد سامنے آیا، جس کے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ تمام فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ جنگ کے اختتام کے بعد غزہ کی انتظامی ذمہ داری ایک غیر سیاسی تکنیکی کمیٹی کو دی جائے گی جو روزمرہ امور اور تعمیرِ نو کے معاملات کی نگرانی کرے گی۔

تاہم، بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا فلسطینی اتھارٹی (فتح پارٹی) جس کی قیادت صدر محمود عباس کر رہے ہیں، اس معاہدے کا حصہ ہے یا نہیں۔

اسرائیلی اور عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق محمود عباس نے اپنے معاونین کو اجلاس میں شرکت سے روک دیا تھا کیونکہ اس میں حماس کی شمولیت پر اختلاف پایا جاتا تھا۔

حماس کے بیان میں یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے ارکان کون ہوں گے اور ان کا انتخاب کس طریقہ کار کے تحت کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا