عمران خان سے ملاقات کے بعد پختونخوا کابینہ کی تشکیل پر اتفاق

0
342

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے عمران خان سے ملاقات کے بعد صوبائی کابینہ کی تشکیل پر اتفاق کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماؤں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، جنید اکبر، شہرام ترکئی اور عاطف خان سمیت دیگر نے ملاقات کی۔ اجلاس میں ہنگو میں شہید ہونے والے پولیس افسر اور جوانوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

ملاقات کے دوران صوبے میں امن و امان، دہشت گردی کی صورتحال اور صوبائی کابینہ کی تشکیل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے مختلف آپشنز بھی زیرِ غور آئے۔

ذرائع کے مطابق رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ کابینہ بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے ہی تشکیل دی جائے گی، تاکہ مستقبل میں کسی قسم کے سیاسی یا انتظامی مسائل سے بچا جا سکے۔ اس سے قبل بھی پارلیمانی پارٹی نے بجٹ کی منظوری کے بعد اختلافات کا سامنا کیا تھا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے امن جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں تمام سیاسی جماعتوں، اسٹیک ہولڈرز، قبائلی عمائدین اور مختلف شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا