پیپلز پارٹی کا تحریکِ عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

0
363

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر اسمبلی میں حکومت کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت پی پی پی آزاد جموں و کشمیر پارلیمانی گروپ کا اجلاس ہوا، جس میں مرکزی قیادت اور آزاد کشمیر کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فریال تالپور، سردار قمر زمان، چوہدری محمد ریاض اور سردار تنویر الیاس خان خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

اجلاس میں وادی کی موجودہ سیاسی صورتِ حال، عوامی مسائل اور تنظیمی ڈھانچے کی بہتری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ، چوہدری محمد یاسین، فیصل ممتاز راٹھور، چوہدری لطیف اکبر، سردار جاوید ایوب اور سردار محمد یعقوب خان سمیت متعدد رہنما شریک ہوئے۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی یا نئی حکومت کے قیام سے متعلق حتمی فیصلہ سابق صدر آصف علی زرداری کریں گے، جبکہ آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے ممکنہ امیدوار کا نام بھی وہی فائنل کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا