حکومت نے گندم خریداری کا منصوبہ تیار کرلیا

0
340

اسلام آباد: حکومت نے گندم خریداری کا منصوبہ اور عبوری گندم پالیسی کا ڈرافٹ تیار کرلیا ہے، جو جلد وفاقی کابینہ کو پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت مجموعی طور پر 6.25 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، جس میں وفاق 1.5، پنجاب 2.5، سندھ 1، خیبرپختونخوا 0.75 اور بلوچستان 0.5 ملین ٹن خریدے گا۔

پالیسی کے تحت وفاقی اور صوبائی حکومتیں کاشتکاروں سے براہِ راست خریداری نہیں کریں گی بلکہ نجی شعبہ یہ عمل انجام دے گا۔

گندم کی انڈیکیٹو قیمت 3500 روپے فی من مقرر کی گئی ہے، جب کہ بین الاقوامی قیمت بڑھنے پر ملکی نرخ بھی ایڈجسٹ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط پر امدادی قیمت مقرر نہیں کی گئی اور گندم کی صوبائی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا