میلان: اٹلی میں کیتھولک چرچ سے وابستہ پادریوں کے ہاتھوں 4,400 سے زائد بچوں کے جنسی استحصال کے واقعات سامنے آئے ہیں۔
متاثرین کے حقوق کی تنظیم ریٹے لَ ابوزو کے مطابق یہ کیسز 2020 کے بعد رپورٹ ہوئے، جن میں 1,106 پادری ملوث پائے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ زیادہ تر متاثرین 18 سال سے کم عمر لڑکے ہیں، جب کہ صرف 76 پادریوں پر مقدمہ چلایا گیا اور 18 کو برطرف کیا گیا۔
ویٹی کن کے چائلڈ پروٹیکشن کمیشن نے اٹالین چرچ حکام کو بچوں کے تحفظ کے اقدامات میں غفلت پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
یہ پہلا موقع نہیں، اس سے قبل امریکا، فرانس، اور آسٹریلیا میں بھی چرچ پادریوں کے خلاف جنسی زیادتی کے کیسز سامنے آ چکے ہیں۔






