اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے بڑی کارروائی کے دوران 18 ارب 67 کروڑ روپے مالیت کی کرسٹل آئس (میتھامفیٹامائن) اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
منشیات کی 300 کلو گرام مقدار تافتان سے کوئٹہ آنے والے ٹرک کے فیول ٹینک میں چھپائی گئی تھی۔ کارروائی فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نوشکی نے کلکٹر کسٹمز کی اطلاع پر کی۔
ٹرک اور منشیات ضبط کرلی گئیں جبکہ دو ملزمان گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر لی گئی۔






