صدر نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی منظوری دیدی

0
491

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں تحریکِ عدم اعتماد اور نئی حکومت کی تشکیل کی منظوری دے دی۔

ایوانِ صدر میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، پہلے سیشن کی صدارت بلاول بھٹو زرداری اور دوسرے کی آصف زرداری نے کی۔

اجلاس میں موجودہ وزیراعظم انوارالحق کو ہٹانے اور ان ہاؤس تبدیلی سے متعلق حکمتِ عملی طے کی گئی۔

پیپلز پارٹی رہنما چوہدری یاسین نے تصدیق کی کہ پارٹی نے حکومت بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، نئے وزیراعظم کا نام بلاول بھٹو زرداری اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ عظمیٰ کے لیے چوہدری یاسین، لطیف اکبر اور سردار یعقوب مضبوط امیدوار ہیں۔
اگر وزیراعظم مستعفی نہ ہوئے تو تحریکِ عدم اعتماد کے لیے مطلوبہ نمبرز موجود ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری پیر کے روز حکومت سازی کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا