راولپنڈی: سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی سرکریک سے جیوانی تک اپنی خودمختاری اور سمندری سرحدوں کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس ایریا کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران پاک میرینز میں جدید 2400 ٹی ڈی ہوورکرافٹس کے 3 یونٹس شامل کیے گئے، جو خشکی اور سمندر دونوں پر بیک وقت کارروائی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ نئے پلیٹ فارمز پاک بحریہ کی جدید خطوط پر استوار دفاعی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں۔
انھوں نے واضح کیا کہ پاک بحریہ بحرِ ہند میں امن و استحکام کی ضامن اور علاقائی سمندری سلامتی کی اہم شراکت دار ہے۔






