آزاد کشمیر میں سیاسی ہلچل، ن لیگ حکومت سے الگ، پی پی میدان میں

0
201

اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کی حمایت واپس لینے اور اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ ن لیگ کو موجودہ وزیراعظم کی حمایت سے بدنامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا، اس لیے حمایت ترک کردی۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری انوار الحق باتیں زیادہ اور کارکردگی صفر رکھتے ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ وہ خود فیصلہ کریں۔

واضح رہے کہ صدر آصف زرداری پہلے ہی آزاد کشمیر میں عدم اعتماد کی منظوری دے چکے ہیں اور پیپلز پارٹی نے وہاں نئی حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا