نیویارک: امریکی تنظیم سلام نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کا بڑا کاروباری گروپ ٹاٹا غزہ میں اسرائیلی مظالم میں شریک ہے اور فلسطینی عوام کے خلاف کارروائیوں کے لیے ہتھیار، گاڑیاں اور ڈیجیٹل نظام فراہم کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹاٹا کی ذیلی کمپنیاں TASL، ٹاٹا موٹرز اور TCS اسرائیلی دفاعی منصوبوں میں شریک ہیں، جو میزائل سسٹمز، جنگی طیاروں کے پرزے اور نگرانی کے آلات تیار کر رہی ہیں۔
سلام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبے محض تجارتی نہیں بلکہ اسرائیلی قبضے اور جبر کے نظام کا حصہ ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارت اور اسرائیل کا تعلق نظریاتی و عسکری اتحاد میں بدل چکا ہے، جسے صیہونیت اور ہندوتوا کے اشتراک نے مضبوط کیا ہے۔






