اڈیالہ جیل میں قید تین قیدیوں کو طبیعت ناساز ہونے پر امراضِ قلب کے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ایک قیدی اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق قیدیوں کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا۔ اسپتال منتقلی کے دوران ایک قیدی جان کی بازی ہار گیا، جب کہ اسپتال انتظامیہ نے انتقال کرجانے والے قیدی کو داخل کرنے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفات پانے والا قیدی تھانہ کلر سیداں میں منشیات کیس میں گرفتار تھا، جب کہ اسپتال منتقل کیے گئے دیگر دو قیدی قتل کے مقدمات میں ملوث ہیں۔






