پاک سعودی دفاعی معاہدے متعلق بھارتی میڈیا کا من گھڑت بیانیہ بے نقاب

0
403

بھارتی میڈیا کا پاک–سعودی دفاعی معاہدے سے متعلق من گھڑت بیانیہ بے نقاب ہو گیا۔ وزارتِ اطلاعات و نشریاتِ پاکستان نے بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعووں کا پردہ فاش کر دیا۔

بھارتی ویب سائٹ فرسٹ پوسٹ نے غلط رپورٹ دی کہ ’’پاکستان سعودی عرب کو 25 ہزار فوجی دستے بھیجے گا‘‘ اور ’’سعودی عرب کے لیے ایئر ڈیفنس، راکٹ کمانڈ اور شارٹ رینج میزائل سسٹم فراہم کرے گا۔‘‘

رپورٹ میں یہ جھوٹا دعویٰ بھی کیا گیا کہ ’’سعودی عرب پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور افغان و بھارتی امور میں تعاون کرے گا۔‘‘

حقیقت یہ ہے کہ 17 ستمبر 2025 کو جاری ہونے والے پاک–سعودی مشترکہ اعلامیہ میں صرف یہ کہا گیا تھا کہ کسی ایک ملک پر جارحیت کو دونوں پر جارحیت تصور کیا جائے گا۔

نہ پاکستان اور نہ ہی سعودی عرب نے فوجی دستوں کی تعیناتی یا اعداد و شمار سے متعلق کوئی تفصیلات جاری کی ہیں۔ 25 ہزار فوجیوں کا دعویٰ صرف بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کا حصہ ہے۔

وزارتِ اطلاعات کے مطابق بھارتی میڈیا کی یہ رپورٹنگ خطے میں انتشار پھیلانے کی ناکام کوشش ہے اور اس سے بھارتی ذرائع ابلاغ کی ساکھ مزید مجروح ہوئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا