ٹک ٹاک پر دوستی، ملتان جیل کے پولیس اہلکار نے نوجوان لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

0
62

راولپنڈی کے نوجوان کو ملتان جیل کے پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناکر ویڈیو ریکارڈ کی اور بلیک میلنگ کے ذریعے ہزاروں روپے وصول کر لیے۔

پولیس کے مطابق نوجوان نے بتایا کہ جیل اہلکار نے ٹک ٹاک پر دوستی کے بعد اُسے برگر میں بے ہوشی کی دوا کھلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کیا۔

درخواست گزار کے مطابق ملزم مسلسل واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر رابطے میں رہتا تھا، پہلے محبت اور دوستی کا اظہار کرتا رہا، پھر مختلف بہانوں سے پیسے مانگنے لگا۔

نوجوان نے بتایا کہ انسانی ہمدردی کے تحت اُس نے کئی بار پیسے ایزی پیسہ کے ذریعے بھیجے، بعد میں ملاقات کے دوران اہلکار نے برگر میں نشہ آور چیز ملا کر ہوٹل میں زیادتی کی۔

نوجوان کے مطابق پولیس اہلکار اب تک اُس سے 65 ہزار روپے بلیک میلنگ کے ذریعے وصول کرچکا ہے۔

نیوٹاؤن پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ تقریباً چار ماہ پرانا بتایا گیا ہے، تاہم تحقیقات کے بعد حقائق واضح ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا