معاہدے کی خلاف ورزی، اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ

0
315

غزہ میں اسرائیل نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نصیرات کے علاقے میں فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور چار زخمی ہوئے۔ صیہونی فوج کا دعویٰ ہے کہ حملے میں ایک فلسطینی تنظیم کے رکن کو نشانہ بنایا گیا۔

فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق ہفتے کی صبح سے اب تک غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فائرنگ سے کم از کم چھ فلسطینی زخمی ہوئے، جبکہ حماس نے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے۔

خیال رہے کہ غزہ امن معاہدے کے بعد اب تک 93 فلسطینی شہید اور 320 زخمی ہو چکے ہیں، اور فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق اسرائیل کی جانب سے امن معاہدے کی خلاف ورزیوں کے بعد غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 68,519 اور زخمیوں کی تعداد 170,382 تک پہنچ گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا