پنجاب میں سرکاری سکولوں کے نئے اوقات کار جاری

0
144

لاہور میں پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں کے نئے اوقات کار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق سکول صبح پونے نو بجے کھلیں گے۔ نئے اوقات کار 27 اکتوبر 2025 سے 15 اپریل 2026 تک نافذ ہوں گے۔

سنگل شفٹ سکولوں میں پیر تا جمعرات کلاسز 8:45 صبح سے 1:30 دوپہر تک ہوں گی جبکہ جمعہ کو وقت 8:45 صبح تا 12:30 دوپہر ہوگا۔ ڈبل شفٹ سکولوں کی پہلی شفٹ 8:45 صبح تا 1:30 اور دوسری شفٹ 1:00 تا 4:00 دوپہر تک ہوگی، جمعہ کو صبح کی شفٹ 8:45 تا 12:30 اور دوپہر کی شفٹ 2:00 تا 4:00 ہوگی۔

اساتذہ کے لیے پیر تا جمعرات اوقات 8:30 صبح تا 2:00 دوپہر اور جمعہ کو 8:30 صبح تا 12:30 دوپہر ہوں گے۔ ڈبل شفٹ سکولوں میں اساتذہ دوپہر کی شفٹ میں 12:45 تا 4:00 ڈیوٹی دیں گے جبکہ ہر دوسرے ہفتے کے ہفتہ کو اساتذہ کی سرگرمیاں 9:00 تا 12:00 دوپہر ہوں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا