آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی، بیرسٹر سلطان نے اہم عہدہ مانگ لیا

0
292

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے پیپلز پارٹی نے فارورڈ بلاک میں شامل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری گروپ سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس گروپ نے پیپلز پارٹی سے اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی کا عہدہ مانگ لیا ہے۔ فریال تالپور آج بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے گھر متوقع طور پر ملاقات کریں گی اور مہاجر اراکین اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گی۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قانون ساز اسمبلی صدر کی عدم موجودگی میں قائم مقام صدر کے فرائض انجام دیتا ہے، اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اسپیکر کے عہدے پر اپنے قریبی شخص کو لانا چاہتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ صدر آزاد کشمیر بیرون ملک علاج کے لیے جانا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب صدر مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا کہ ن لیگ حکومت سازی کا حصہ نہیں بنے گی اور اپوزیشن بینچوں پر رہ کر عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور اور مؤثر کردار ادا کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا