مجھے کوئی ڈرا نہیں سکتا، خیبرپختونخوا کی حکومت عوام کی ہے: سہیل آفریدی

0
419

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ انہیں کوئی خوفزدہ نہیں کر سکتا، وہ وعدے کے مطابق عوام کو ڈلیور کرکے دکھائیں گے۔

کرک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ جب عمران خان نے وزیراعلیٰ کے لیے ان کا نام دیا تو وہ لوگ شور مچانے لگے جو نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا موقع نہیں دینا چاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج خیبرپختونخوا میں حکومت عام عوام کی ہے، کسی خاص طبقے کی نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزرا نے ان پر بے بنیاد الزامات لگائے، لیکن انہوں نے ہمیشہ اخلاقی انداز میں جواب دیا۔ ’’میں اڈیالہ جیل میں تھا جب وزیراعظم کی کال آئی، انہوں نے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔‘‘

سہیل آفریدی نے کہا کہ وزیراعظم نے انہیں ملاقات کے لیے بلایا تو انہوں نے جواب دیا کہ پہلے اپنے قائد سے اجازت لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ اب بھی انہیں بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ نوجوان ہے، ڈلیور نہیں کر پائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ’’مجھے کوئی ڈرا نہیں سکتا، جو برسوں میں نہ کر سکے، وہ ہم کر دکھائیں گے۔ ڈلیوری کے لیے نیت اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے، اور ہم دونوں رکھتے ہیں۔‘‘

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ صوبے میں امن کے ساتھ ساتھ اچھی حکمرانی اور ترقی پر بھی توجہ دی جائے گی۔ ’’ہم کاؤنٹر ٹیررازم فورس کو مزید مؤثر بنائیں گے اور ضم شدہ اضلاع میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھائیں گے۔‘‘

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا