کراچی;گھر کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق، دو خواتین زخمی

0
257

کراچی کے علاقے کورنگی سیکٹر 32-اے میں واقع ضیا کالونی میں گھر کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق اور دو خواتین زخمی ہوگئیں۔

واقعہ تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود میں اس وقت پیش آیا جب خواتین اور بچے کمرے میں موجود تھے، اچانک چھت کا بیم ٹوٹنے سے ملبہ ان پر آ گرا۔

چھیپا ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت ڈیڑھ سالہ عائشہ محسن کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ زخمی خواتین اور ایک بچی کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ 40 سے 50 گز کے مکان کی چھت کمزور تھی اور ممکنہ طور پر وزن بڑھنے سے حادثہ پیش آیا۔

حکام کے مطابق مکان میں کرایہ دار رہائش پذیر تھے، مالک مکان کی تلاش جاری ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا