سعودی عرب کا پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی اور پانچ ارب ڈالر کے قرض رول اوور کرنے کا فیصلہ

0
424

اسلام آباد: سعودی عرب رواں مالی سال 2025-26 میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کرے گا جبکہ پانچ ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کرے گا۔

وزارتِ خزانہ کے حکام کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے دی جانے والی آئل فیسیلٹی 290 ارب روپے کے مساوی ہوگی۔ اس کے علاوہ سعودی عرب پانچ ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کرے گا، جن میں سے دو ارب ڈالر دسمبر اور تین ارب ڈالر جون 2026 میں واجب الادا ہیں۔

حکام کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں 85 ارب روپے سے زائد مالیت کی آئل فیسیلٹی فراہم کی گئی، جو 30 کروڑ ڈالر کے مساوی ہے۔ سعودی عرب ماہانہ بنیاد پر 10 کروڑ ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کر رہا ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 28 ارب 37 کروڑ روپے بنتی ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو پانچ ارب ڈالر کے ٹائم ڈیپازٹس 4 فیصد شرحِ سود پر دے رکھے ہیں، جو ہر سال رول اوور کیے جاتے ہیں۔

قرض کی مد میں یہ سعودی ڈیپازٹس تقریباً 1450 ارب روپے کے برابر ہیں، اور سعودی عرب نے یہ رقم پاکستان کو بجٹ سپورٹ کے طور پر فراہم کر رکھی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا