دھی رانی پروگرام کے تحت 150 جوڑوں کی اجتماعی شادی

0
202


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت “دھی رانی پروگرام” کے سلسلے میں اوکاڑہ کے جناح اسٹیڈیم ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں 150 بیٹیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ تھے، جبکہ اراکینِ اسمبلی اور عوامی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

مہمان خصوصی نے نوبیاہتا جوڑوں کو دو لاکھ روپے فی جوڑا سلامی پیش کی۔
اس موقع پر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ بیٹیوں کے چہروں پر خوشی دیکھ کر دلی مسرت ہوئی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا مشن اسی جذبے سے جاری رہے گا۔

ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بیٹیوں کے لیے تحائف بھیجے اور ان کے گھر آباد کیے، قوم کی بیٹی ہی قوم کا درد محسوس کر سکتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا