کراچی: معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ایک بار پھر متنازع بیان کے باعث سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بن گئے۔
ان کے نئے ڈرامے “میں منٹو نہیں ہوں” میں استاد اور شاگرد کے درمیان رومانوی تعلق دکھانے پر ناظرین نے تنقید کی، جس پر خلیل الرحمان قمر نے اپنے مخصوص انداز میں ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ “محبت کرنا کوئی جرم نہیں، دونوں نامحرم ہیں اور شادی کر سکتے ہیں۔”
انہوں نے وضاحت دی کہ “میں نے افیئر نہیں بلکہ محبت دکھائی ہے، میرے کردار غیر شادی شدہ ہیں، یہ کسی شادی شدہ استاد کا شاگردہ سے تعلق نہیں۔”
تاہم ان کے “تنقید کرنے اور بھونکنے” والے جملے نے سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل پیدا کر دیا۔ صارفین نے ان کے لہجے اور الفاظ کو قابلِ اعتراض قرار دیا۔
خلیل الرحمان قمر کا مزید کہنا تھا کہ “حقیقت یہ ہے کہ بہت سی خواتین اساتذہ نے اپنے شاگردوں سے شادیاں کیں، میں ایسے کئی واقعات جانتا ہوں، میرے کردار معاشرے سے ہی لیے گئے ہیں۔”






