خرطوم: سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) نے الفشر شہر پر قبضہ کرلیا، جس دوران 2 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 26 اکتوبر کو کیے گئے حملے میں عام شہریوں کے قتل، گھروں پر چھاپوں، اجتماعی پھانسیوں اور خواتین کے خلاف جنسی تشدد کی مصدقہ اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
الفشر پر قبضے کے بعد آر ایس ایف نے دارفور کے بیشتر علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے، جس سے خدشہ ہے کہ سوڈان ایک بار پھر تقسیم کے دہانے پر پہنچ سکتا ہے۔
سعودی عرب، مصر، قطر، ترکیہ اور اردن نے آر ایس ایف کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ سوڈان میں اپریل 2023 سے سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان خانہ جنگی جاری ہے، جس میں ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں۔






