خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے جبکہ کیپٹن نعمان سلیم سمیت 6 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دوگر کے علاقے میں بھارتی پراکسی خوارج کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو مار گرایا۔
فائرنگ کے شدید تبادلے میں شہید ہونے والے اہلکاروں میں کیپٹن نعمان سلیم، حوالدار امجد علی، نائیک وقاص احمد، سپاہی اعجاز علی، سپاہی محمد ولید اور سپاہی محمد شہباز شامل ہیں۔
کیپٹن نعمان سلیم محاذ پر میڈیکل آفیسر کی خدمات انجام دے رہے تھے اور بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔






