بدخشاں میں سونے کی کانوں پر قبضے کے تنازع پر طالبان کے دو گروپ آمنے سامنے آگئے۔ جھڑپیں سابق کان کنی سربراہ عبدالرحمان عمار اور نئے تعینات سربراہ شفیق اللہ حافظی کے گروہ کے درمیان ہو رہی ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق فریقین کو منانے کی طالبان فوجی سربراہ فصیح الدین فطرت کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔ لڑائی میں کئی طالبان جنگجو مارے گئے جبکہ عمار اپنے گروپ کے ساتھ پہاڑوں میں مورچہ زن ہے۔
طالبان نے مرکز سے مزید دستے بدخشاں روانہ کر دیے ہیں تاکہ باغی کمانڈر کو گرفتار کیا جا سکے۔ بعض رپورٹس کے مطابق سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ نے عبدالرحمان عمار کی گرفتاری کا حکم دیا ہے، تاہم اب تک وہ فورسز کی گرفت سے باہر ہے۔






