راولپنڈی میں سینیئر صحافی پر حملے کی سازش ناکام، تین ملزمان گرفتار

0
257

راولپنڈی میں سینیئر صحافی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کی کوشش پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دی۔ صادق آباد پولیس نے تین اجرتی قاتلوں کو اسلحے اور گاڑی سمیت حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے محسن شاہ، اختر سندھو، قاسم سندھو اور سکندر سندھو سے طاہر نصیر نامی صحافی کو قتل کرنے کی سپاری لی تھی۔ تینوں نے واردات کے عوض دو لاکھ روپے طے کیے تھے جبکہ ملزمان نے 99 ہزار روپے اپنے اکاؤنٹ میں بھی منگوائے۔

تحقیقات کے مطابق ملزمان تین روز تک سینیئر صحافی کے گھر کی ریکی کرتے رہے۔ منصوبہ بندی کے مطابق احمد اور آکاش نے قتل کرنا تھا جبکہ وشال نے اسلحہ فراہم کیا تھا۔

پولیس نے تینوں اجرتی قاتلوں کو صحافی کے گھر کے قریب سے گرفتار کیا۔ بعد ازاں ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا