سینیٹ ضمنی الیکشن ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامیاب

0
307

پشاور: خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار خرم ذیشان 91 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار تاج محمد آفریدی 45 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پولنگ خیبر پختونخوا اسمبلی کے جرگہ ہال میں ہوئی، جہاں رکن صوبائی اسمبلی احسان اللہ خان نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔ مجموعی طور پر 137 اراکین نے اپنا ووٹ ڈالا۔

اس نشست پر پی ٹی آئی کے خرم ذیشان اور ن لیگ کے حمایت یافتہ تاج محمد آفریدی کے درمیان مقابلہ تھا۔

واضح رہے کہ سینیٹ کی یہ نشست پی ٹی آئی کے شبلی فراز کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کے کل اراکین کی تعداد 145 ہے، جبکہ کامیابی کے لیے 73 ووٹ درکار تھے۔ صوبائی اسمبلی میں حکومتی اراکین کی تعداد 92 اور اپوزیشن اراکین کی تعداد 53 ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا