مُردہ شخص نے الیکشن میں بازی مار لی

0
874

بھارتی ریاست تلنگانہ میں پنچایت کے حالیہ انتخابات کے دوران ایک غیر معمولی اور حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں ایک مردہ امیدوار سب سے زیادہ ووٹ لے کر جیت گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 53 سالہ امیدوار مرلی پولنگ سے پانچ روز قبل دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گیا۔ تاہم مرلی کا نام بیلٹ پیپر سے خارج نہیں کیا جا سکا اور مقررہ شیڈول کے مطابق پولنگ جاری رہی۔

انتخابی نتائج کے اعلان پر معلوم ہوا کہ سب سے زیادہ ووٹ مرلی کے نام آئے، جس سے انتخابی عملے اور مقامی حکام بھی حیران رہ گئے۔

ریٹرننگ آفیسر نے اس غیر متوقع صورتحال پر نتائج کو عارضی طور پر روک دیا اور معاملے پر رہنمائی کے لیے اعلیٰ حکام سے رجوع کر لیا۔ حکام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کریں گے کہ آیا مردہ امیدوار کو منتخب شدہ قرار دیا جائے یا دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا