خیبر پختونخوا کی نئی صوبائی کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے، جس کی منظوری گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی بھیجی گئی سمری پر دستخط کرکے دی۔ نئی کابینہ آج سہ پہر 3 بجے گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائے گی۔
ذرائع کے مطابق سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم سمیت متعدد نئے اراکین کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ کابینہ میں مینا خان، فضل شکور، فیصل ترکئی اور عاقب اللہ کو بھی جگہ دی گئی ہے۔
شفیع جان، خلیق الرحمان اور ڈاکٹر امجد بھی نئی کابینہ کا حصہ ہوں گے، جبکہ بونیر سے ریاض خان، فخر جہاں اور تاج محمد ترند کو بھی وزارتی ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں۔






