سعودی عرب نے عمرہ ویزا پالیسی میں اہم تبدیلی کا اعلان کر دیا

0
368

سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔

نئی پالیسی کے مطابق، عمرہ ویزا حاصل کرنے کے بعد 30 دن کے اندر سعودی عرب کا سفر کرنا لازمی ہوگا، ورنہ ویزا خود بخود منسوخ ہو جائے گا۔ پہلے یہ مدت تین ماہ تھی جسے اب کم کر کے ایک ماہ کر دیا گیا ہے۔ تاہم سعودی عرب میں داخل ہونے کے بعد قیام کی اجازت بدستور تین ماہ برقرار رہے گی۔

سعودی قومی کمیٹی برائے عمرہ کے مشیر احمد با جیفر کے مطابق نئے ضوابط آئندہ ہفتے سے نافذ العمل ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث ویزا نظام کو مزید مؤثر اور منظم بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق رواں سال جون سے اب تک 40 لاکھ سے زائد بین الاقوامی زائرین کو عمرہ ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں ایک ریکارڈ اضافہ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا